اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کے تحت ٹیکسلا میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سنی، شیعہ، دیوبندی، اہل حدیث اور دیگر تمام مسالک کے نمائندہ علماء وفود نے شرکت کی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے اس موقع پر اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی مولانا شاہ احمد نورانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ مولانا شاہ احمد نورانی کی قیادت میں مختلف مسالک کے علماء آپس میں مل بیٹھے اور ملی یکجہتی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ مختلف مسالک کو قریب لانے میں قاضی حسین احمدمرحوم، مولانا سمیع الحق، علامہ ساجد علی نقوی اور مولانا فضل الرحمان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایسی محافل جہاں اہل اسلام کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہوتی ہیں وہاں امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لئے سازشیں کرنے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہیں۔ تقریب میں پیر سعید نقشبندی، علامہ عارف واحدی، مولانا ادریس، پیر سید غلام مصطفیٰ شاہ، شبیر حسین نقوی اور دیگر بھی شریک تھے۔
| ٹیکسلا، جمعیت علماء پاکستان کے تحت منعقدہ اتحاد بین المسلمین کانفرنس |

![]()

.......
/169